ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی حافظ محمد عبداللہ جپہ کی بدنام زمانہ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں 50 لیٹر شراب برآمد ملزمان گرفتار مقدمات درج
شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف)ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی حافظ محمد عبداللہ جپہ کی اپنی ٹیم اے ایس آئی ظفر عباس اور انچارج چوکی شورکوٹ سٹی اے ایس آئی ثناء اللہ نول کے ہمراہ مخبرز کی اطلاع پر بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروشوں فیصل رضا ولد عبدالرزاق قوم تگہ سکنہ ککی نو سوم سے 30 لیٹر شراب اور غلام اکبر ولد عابد حسین قوم مسلم شیخ سکنہ نزد دربار مائی باپ شورکوٹ سٹی سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے-
علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ کی بدنام زمانہ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو سراہا ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +