شورکوٹ
تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس کی بروقت کارروائی منشیات فروش گرفتار ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد مقدمہ درج
شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف)
ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ کی اپنی ٹیم انچارج چوکی شورکوٹ سٹی اے ایس آئی ثناء اللہ نول ،اے ایس آئی محمد رمضان ،یاسر اقبال ،اعجاز،محمد شریف کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اکبر ولد جلال دین قوم ارائیں محلہ قریشیانوالہ شورکوٹ سٹی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1100 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا –
اور مزید تفتیش شروع کر دی علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائیوں کو سراہا ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +