شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی ، دو شراب فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، معاشرے سے منشیات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں ، شہری ایسے عناصر کے متعلق پولیس کو اطلاع دیکر زمہ دار شہری کا کردار ادا کریں، ایس ایچ او حافظ محمد عبداللہ جپہ

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ تھانہ شورکوٹ سٹی انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے غازی پیر قبرستان میں گاہکوں کے انتظار میں کھڑا شراب فروش اسرار حسین ولد غلام حسین قوم بھٹی سکنہ نواں شہر شورکوٹ سٹی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 15 لیٹر شراب برآمد کرکے گرفتار کر لیا گیا-

جبکہ محمد شہباز ولد محمد نواز قوم ارائیں سکنہ نواں شہر شورکوٹ سٹی جوکہ مرالی چوک کے قریب کھڑا تھا، جس نے کندھے پر کین پلاسٹک رکھ کر چل رہا تھا تو اس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مشکوک انداز میں واپس مڑتے ہوئے قابو کرکے گرفتار کرلیا گیا، جس سے 15 سلام لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ کا کہنا تھا کہ معاشرے سے منشیات کے خاتمے کیلئے مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے، عوام ایسے عناصر کی بروقت اطلاع دے کر اپنے ارد گرد کو ایسے عناصر سے پاک کریں-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +