16 مٸی 1999 جب ضلع جھنگ کے معروف قصبہ روڈوسلطان میں پھولوں کو آگ میں جلتا دیکھا گیا😭😭😭😭😭😭😭
جھنگ: سانحہ روڈو سلطان کو ستائیس سال گزر گئے، یادیں پھر سے تازہ ہوگئیں. 16 مئی 1999 کو روڈوسلطان میں ٹینکر حادثہ پیش آیا تھا جس میں ستر کے قریب افراد لقمہ اجل بنے تھے-
تفصیلات کے مطابق 16 مئی 1999 بروز اتوار اٹھارہ ہزاری سے تقریبا بیس کلو میٹر کے فاصلے پر موجود علاقہ روڈو سلطان میں آئل ٹینکر گدھا ریڑھی کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوکر گر پڑا تھا. جس وجہ سے تیل زمین پر بہنا شروع ہوگیا.
صبح کے وقت ہونے کی وجہ سے دکاندار دکانیں کھول ہی رہے تھے کہ حادثہ دیکھ کر وہ اس طرف دوڑے چلے آئے. سکول سے چھٹی ہونے کی وجہ سے طلبا بھی ارد گرد جمع ہوگئے. کچھ ہی دیر بعد ایک زور دار دھماکہ ہوا اور جہاں جہاں تیل تھا آگ لگ گئی.
جس کی ذد میں آکر ستر سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے. 16 مئی کو ایک بار پھر یادیں تازہ ہوگئیں، شہری اپنے پیاروں کو ابھی تک نہیں بھولے ہیں، ایک قیامت صغریٰ تھی بھلا کون بھلا سکتا ہے، اللہ تعالیٰ ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین –
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +