ریفرنڈم 26-27 سینئر قیادت کی جھنگ آمد، انتخابی میٹنگ میں کارکنان سے خطاب، مطالبات پر مکمل حمایت کی یقین دہانی
ریفرنڈم 2026-27 کے سلسلے میں ایمپلائز یونین آف پاکستان کی سینیئر قیادت انتخابی میٹنگ کے لیے جھنگ زون پہنچ گئی
قیادت کے ہمراہ ساجد علی عباسی سینئر وائس پریزیڈنٹ ایمپلائر یونین آف پاکستان،میاں محمد رمضان وائس پریزیڈنٹ ایمپلائر یونین آف پاکستان، چوہدری انتظار رنداوا ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور چوہدری خضر وڑائچ ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی شامل تھے
جھنگ زون پہنچنے پر چوہدری تحمل حسین میڈیا سیکرٹری ایمپلائی یونین آف پاکستان کی قیادت میں مقامی قیادت اور کارکنان نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ مرکزی قیادت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اپنی قیادت کے حق میں خوب نعرے بازی کی گئی
اس موقع پر اسٹیٹ لائف جھنگ زون کے میٹنگ روم میں ایک اہم تنظیمی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں جھنگ کی قیادت نے اپنے مطالبات پیش کیے، جن میں ملازمین کے پروموشن سے متعلق مسائل کو خاص طور پر زیر غور لایا گیا
فیصل آباد ریجن کی قیادت نے جھنگ زون کے کارکنان کے مطالبات پر بھرپور ساتھ دینے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم 26-27 میں کارکنان کا اتحاد ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے تنظیمی امور کو مضبوط کرنے اور آئندہ لائحہ عمل پر فوری عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کیں
جھنگ زون کے کارکنان نے سینیئر قیادت کی آمد کو ریفرنڈم کی تیاریوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
👁️ Estimated Views 290