شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) نواحی علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ثقلین ڈب نامی نوجوان کو قتل کر دیا ،اطلاع ملتے ہی تھانہ شورکوٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ)
نواحی علاقہ ڈبکلاں پتھروں والے بند سے آگے کھوہ علی والا کے قریب فائرنگ سے ایک شخص قتل-

تفصیلات کے مطابق پرانی دشمنی کی بنا پر ثقلین ڈب نامی نوجوان کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا شورکوٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی-

اور لاش کو ضروری کاروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ پہنچا دیا گیا، مزکورہ علاقہ میں آئے روز دیرینہ دشمنیوں پر قتل عام ہو گیا ہے، علاقے کے زمینداروں،سرداروں اور سیاسی شخصیات کو ایسی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے قتلوں سے محفوظ رہا جا سکے –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +