08 جون 2026
نہر میں ڈوبنے کا واقعہ
*جھنگ تحصیل شورکوٹ شاہ صادق نہنگ،کے قریب نہر میں نہاتے دو کمسن بچے ڈوب گئے*
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس کو روانہ کیا۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت دونوں بچوں کو نہر سے باہر نکال چکے تھے۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے وائٹل چک کیے جو نل تھے بچے موقع پر جابحق ہو چکے تھے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد بچوں کی نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ رضوان ولد محمد رمضان اور 9 سالہ راشد ولد اللہ دتہ شامل تھے۔ یہ افسوسناک واقعہ نہر میں نہاتے وقت احتیاط نہ کرنے کے باعث پیش آیا۔
پانی کے قریب بچوں کو کبھی بھی بغیر نگرانی کے نہ چھوڑیں۔ نہروں، دریاؤں اور گہرے پانی میں نہانا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے، لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +