جھنگ: تھانہ وریام کے علاقے کچی پکی نہروں کے قریب پولیس ناکہ پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک تین فرار۔ڈی پی او ساجد حسین کی طرف سے پولیس ٹیموں کو الرٹ رہنے اور فرار ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت۔۔رپورٹ۔ڈاکٹر غلام اللہ۔حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ: تھانہ وریام کے علاقے کچی پکی نہروں کے قریب پولیس نے ناکہ بندی پر چار مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو چیکنگ کیلئے روکامشکوک افراد کی جانب سے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ، فرار ہونے کی کوشش,فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کے بعد سرچ آپریشن، اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ایک ملزم ہلاک ہو گیا بقیہ تین مسلح ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ملزم کی شناخت عمران عرف مانی کے نام سے ہوئی ہے جو رابری سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو نکلا, ہلاک ڈاکو کی ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کے لئے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے پسٹل اور واردات کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد ڈی پی او ساجد حسین کی طرف سے پولیس ٹیموں کو الرٹ رہنے اور فرار ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او ساجد حسین