جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) سی سی ڈی جھنگ کی جانب جرائم کے خلاف مؤثر حکمت عملی، مسلسل کارروائیوں اور منظم کریک ڈاؤن کے ذریعے نمایاں نتائج حاصل کرنے پر عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

پریس ریلیز

سی سی ڈی نے جرائم کے خلاف مؤثر حکمت عملی، مسلسل کارروائیوں اور منظم کریک ڈاؤن کے ذریعے نمایاں نتائج حاصل کیے ہیں۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر سنگین جرائم میں 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح ڈکیتی میں 75 فیصد، راہزنی میں 65 فیصد، موٹر سائیکل چوری میں 40 فیصد، موٹر سائیکل ڈکیتی میں 50 فیصد، قتل میں 21 فیصد جبکہ اغواء کے واقعات میں 55 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔ بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم اور مختلف نوعیت کے پراپرٹی کرائمز میں بھی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سی سی ڈی نے صرف جرائم پر ردعمل دینے تک محدود کردار ادا نہیں کیا بلکہ جرائم کے خاتمے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کیے۔ خصوصاً منشیات کی ترسیل اور سپلائی سے وابستہ متعدد اہم نیٹ ورکس کو توڑا گیا اور منظم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

یہ کامیابیاں آسانی سے حاصل نہیں ہوئیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران فیصل آباد ریجن میں فرائض کی انجام دہی کے دوران سی سی ڈی کے 36 افسران و اہلکار زخمی ہوئے، جو اس امر کا ثبوت ہے کہ فورس عوام کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے فرنٹ لائن پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔

سی سی ڈی آئندہ بھی پیشہ ورانہ انداز، مؤثر حکمت عملی اور عوامی تعاون کے ذریعے امن و امان کے قیام اور محفوظ معاشرے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +