شور کوٹ،سیف الرحمن جنرل سیکرٹری جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ کی ضلعی سیمینار کے حوالے سے ماسٹر رانا شمشاد ماسٹر عامر حیات سجاد سے ملاقات کی جس کا مقصد خالصتا اللہ کی رضا ہے سیف الرحمن نے کہا کہ جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ میں سلفی اساتذہ کرام کو متحد کرنے جارہی ہے جس کا مقصد صرف اور صرف نوجوان نسل کی تربیت مقصود ہے –
انہوں نے کہا کہ حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ حافظ ثاقب سرور ساقی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ حافط شاہد ندیم صدر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع بہت محنتی اور ایکٹیو صدر ہیں جن کی کاوشوں سے پروفیسر امان اللہ بھٹی صدر جمعیت اساتذہ پاکستان ان شاءاللہ العزیز جھنگ میں تشریف لائیں گے-
ہمارا مقصد کالجوں سکولوں میں اسلامی پروگرام تقریری مقابلے کروانا ہے تاکہ طلبہ کو نبی مکرم ص کی سیرت عظمت والدین ہمسائیوں کے حقوق کا علم ہو نماز روزے کی اہمیت کا علم ہو ان شاءاللہ انہوں نےماہ اگست میں ہونے والے سیمینار کی دعوت کو قبول کیا اور ساتھ چلنے کی ہقین دہانی کرائی ماسٹر رانا شمشاد ماسٹر عامر حیات سجاد نے خوشی کا اظہار کیا کہ ایسے پروگراموں میں شرکت کرنے سے اللہ کا قرب اور خوشنودی حاصل ہوتی ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +