وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول محرم سیال کے معروف ٹیچر ،وریام والا سے تعلق رکھنے والے ماسٹر مظہر حسین گوہر بھرمی سیال کو ان کے آبائی قبرستان میں رات گئے سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات ،ای ڈی او ایجوکیشن جھنگ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی،مرحوم کی رسم قل خوانی بروز اتوار گیارہ بجے دن ہوگی، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ،ثمر عباس

وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) وریام والا کی معروف علمی شخصیت ماسٹر مظہر حسین گوہر بھرمی سیال جوکہ مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز وفات پا گئے تھے، گزشتہ شام ریلوے اسٹیشن وریام والا ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی –

نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات ، ڈی ای ایلیمنٹری جھنگ سمیت علاقہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی –

مرحوم نے اپنی بیشتر سروس وریام والا کے علاقہ میں گزار دی تاہم کچھ سالوں سے وہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول محرم سیال میں اپنے تدریسی فرائض سرانجام دے رہے تھے.

مرحوم انجمن تاجران وریام والا کے راہنما میاں شاہد بھرمی سیال کے چاچو، میاں عثمان گوہر کے والد محترم اور ماسٹر محمد الیاس، میاں عمر دراز بھرمی سیال کے بھائی تھے،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین –

مرحوم کی رسم قل خوانی بروز اتوار گیارہ بجے دن ان کی رہائش گاہ واقع بالمقابل ریلوے اسٹیشن وریام والا پر ادا کی جائے گی –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +