*پریس ریلیز*
26 ستمبر،جھنگ
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر 2026،بمقام تحصیل اٹھارہ ہزاری،رحمت آباد
جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب میں سیاحت کے فروغ اور مقامی ثقافت اور روایات کے تحفظ کو اجاگر کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جھنگ ڈیزرٹ ریلی کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے گزشتہ روز جھنگ ڈیزرٹ ریلی و ثقافتی فیسٹیول کے آغاز کے مقام پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا،سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطان سکندر بھروانہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد غنی،صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ،امیر عباس سیال،مکرم وحید شیخ سمیت دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران و سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کا کہنا تھا کہ جھنگ ڈیزرٹ ریلی کروانے کا مقصد صرف ایک ریس نہیں بلکہ جھنگ کی شناخت،صحرائی خوبصورتی،ثقافت، روایات, تاریخی و سیاحتی مقامات اور قدرتی حسن کو ملکی و بین الاقوامی سیاحوں کے سامنے متعارف کروانے کی ایک کاوش ہے۔۔۔۔
ضلع جھنگ اپنے وسیع صحرائی علاقوں جس میں 6 ہزار مربع کلومیٹر تھل،دریائے چناب اور دریائے جہلم کے سنگم، تاریخی ورثے، لوک روایات، قدیم تہذیبی رنگ اور منفرد ثقافت کے باعث ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا مقصد جھنگ کے ان خوبصورت اور منفرد پہلوؤں کو ایک بڑے پلیٹ فارم کے ذریعے ملکی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔جھنگ ڈیزرٹ ریلی میں ملک بھر سے تقریباً 100 بہترین اور ماہر ڈرائیورز و رائیڈرز سمیت دنیا بھر سے سیاح بھی شرکت کریں گے۔فوڈ کورٹ اور رہائشی کیمپس بھی قائم ہوں گے۔ جائیں گے۔ریلی کے دوران شرکاء کو جھنگ کے صحرائی علاقوں میں 95 کلومیٹر کے ٹریک پر ڈرائیونگ اور ایڈونچر کا منفرد تجربہ حاصل ہوگا، جبکہ شائقین کے لیے بھی مختلف تفریحی اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔۔۔
ایونٹ میں ڈیزرٹ ریلی، تھل کی ثقافت، گھڑ سواری،گھوڑا ڈانس،روایتی کھیل، لوک موسیقی، کبڈی،والی بال، میوزیکل نائٹ اور دیگر ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ان سرگرمیوں کے ذریعے جھنگ کی مقامی ثقافت، روایتی کھیلوں اور فنون کو بھی نمایاں کیا جائے گا۔جھنگ ڈیزرٹ ریلی کے ذریعے ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے افراد کو جھنگ کے صحرائی حسن، تاریخی ورثے، ثقافتی روایات اور مقامی مہمان نوازی سے روشناس کرایا جائے گا۔
ریلی میں شریک ہونے والے مہمانوں اور سیاحوں کیلئے تھل میں باقاعدہ کیمپس بھی قائم کئے جائیں گے۔
ضلع جھنگ میں جیپ ریلی کا خواب حقیقت میں بدل گیا

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین، شیخ مکرم وحید صاحب، نواب فیصل حیات جبوآنہ اور جی ڈی اے کے معزز ممبران نے ڈاکٹر معظم وحید شیخ کے ویژن کے تحت ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ڈاکٹر معظم وحید شیخ کے تعاون سے جھنگ JEEP ریلی کے انتظامات کے حوالے سے میڈیا کو خصوصی بریفنگ دی اور اس کا افتتاح کیا۔
ان شاء اللہ 9، 10 اور 11 اکتوبر کو تھل کے خوبصورت میدانوں میں جھنگ JEEP ریلی کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے موٹر اسپورٹس کے شائقین شرکت کریں گے۔ یہ ایونٹ تھل کے خطے میں کھیلوں، سیاحت اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقے کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا-
انعامات کے سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ ایک کروڑ روپے سے زائد کے رکھے گئے ہیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہیں گے، جھنگ کے تھل کے علاقہ میں ڈیڈرٹ ریلی کے انعقاد کےلئے گزشتہ چار سالوں سے کوششیں جاری تھیں، مگر اتنے بڑے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے بہت زیادہ پیسہ درکار تھا، منصوبہ بندی درکار تھی، جو “جی ڈے قیادت کی بدولت اور ضلعی انتظامیہ کی کو شش کے باعث اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کا وقت آیا –
بلاشبہ جھنگ کے صحرا جو کہ تحصیل اٹھارہ ہزاری تحصیل احمد پور سیال میں ایک طویل صحرائی پٹی موجود ، تاہم ابھی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں تین روزہ جیپ ریلی کا انعقاد کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں یہ جیپ ریلی ملکی سطح سے لیکر بین الاقوامی سطح پر پہنچ جائے گی اور وہ دن ان شا اللہ ضرور آئیں گے بین الاقوامی جیپ ریلی میں شرکت کے لیے لوگ جھنگ کا رخ کریں گے –
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +