شور کوٹ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ چیئرمین جنجوعہ اتحاد ویلفیر جھنگ کے مطب پر استاد العلماء حکیم عابد مجید مدنی مدرس جامعہ اسلامیہ فیصل آباد تشریف لائے جہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا مولانا عابد مجید مدنی نے حکیم طاہر محمود جنجوعہ کو مبارکباد دی کہ اپ نے اسلاف کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عثمان طاہر جنجوعہ کو طب میں داخلہ لے دیا جس کا اخری سال ہے-
اسی طرح اپکے چھوٹے صاحبزادہ حافظ عدنان نور طاہر جنجوعہ جوکہ درس نظامی کی تیسری کلاس میں پڑھ رہے ہیں اور الحمد للہ دادا جی مولانا حکیم حاجی عبدالنور عتیق رح کی مسند پر جمعہ ارشاد فرمارہے ہیں جو کہ انتہائی قابل ستائش ہے اور قابل فخر بات ہے ہمیں خوشی ہوتی ہے جب انکی تقاریر سننے کو ملتی ہیں اور دل کو راحت ملتی ہے کہ ہمارے اسلاف کی قربانیوں کے ثمرات الحمدللہ ہمیں اج بھی مل رہے ہیں-
ہمارے اسلاف نے فن طب اور دینی خدمات اللہ کی رضا کیلئے سرانجام دیں یقینا یہ بہت خوشی کامقام ہے جس پر حکیم طاہر محمود جنجوعہ نے ان کی بے پناہ محبتوں کا شکریہ ادا کیا اور مطب پر امد پر خوشی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہمارے خاندان کے بزرگ عالم دین مولانا عابد مجید مدنی نے ہمیں اپنے بچوں جیسا پیار دیا بہت ساری دعائیں دیں اللہ کریم انکے علم عمر عمل اور رزق میں برکتیں ڈالے امین-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +