احمد پور سیال (شیخ غلام مصطفیٰ) تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد حصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال ضلع جھنگ میں زیر صدارت ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ہوا، جبکہ بورڈ کے دیکر ممبران بھی موجود تھے، بورڈ میں 67 افراد کی مختلف کیٹاگری کی درخواستیں پیش کئی گئیں،روزانہ کی بنیاد پر معزور افراد کی ان لائن رجسٹریشن کی جاتی ہے ،فہد امیر شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر احمد پور سیال ،رپورٹ ڈاکٹر سرفراز احمد

تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا انعقاد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال ضلع جھنگ میں ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے کی جبکہ بورڈ کے دوسرے ممبران میں۔ ڈیپٹی ڈاریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شہباز خان ڈاکٹر عون مزمل آرتھو پیڈک،ڈاکٹر جاوید طاہر چائلڈ سپیشلسٹ, ڈاکٹر رحمت اللہ شیخ آئی سپیشلسٹ ،نمائندہ ٹیوٹا نسیم عباس ، سعید قمر رائے فخر عباس کھرل فوکل پرسن رجسٹریشن خصوصی افراد احمد پور سیال, محمد فاروق سپروائزر سوشل ویلفیئر اور فہد امیر شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر نے شرکت کی-

،بورڈ میں 67 معذور افراد کی مختلف کیٹیگریز کی درخواستیں پیش کی گئیں بورڈ نے 49 افراد کو معذور قرار دیا، , 4افراد معذوری کی کٹیگری میں نہ آسکے 6افراد کو مزید رہنمائی کے لیے ریفر کیا گیا جبکہ 8 افراد بورڈ میں حاضر نہ ہوئے-

اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم نے بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب کے تعاون سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں باقاعدگی سے معذور افراد کی اسیسمنٹ کے لیے بورڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے –

فہد امیر شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر احمد پور سیال نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر معذور افراد کی آنلائن رجسٹریشن کی جا رہی مزید بتایا کہ جن افراد کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں ان کو باقاعدہ نادرا دفتر شناختی کارڈ بنوانے کے لے ریفر کیا جاتا ہے فہد امیر شاہ نے
نے مزید بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفئر کی جانب سے خصوصی افراد کیلئےسپیشل پرسن سرٹیفکیٹ کا اجراء ڈس ایبلڈ پرسن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے زریعے کیا جا رہا ہے-

اور خصوصی افراد کی سہولت کیلئے آن لائن رجسٹریشن اور ڈیجیٹل سپیشل پرسن سرٹیفکیٹ جاری کیے جارہے ہیں جس سے خصوصی افراد اور ان کے لواحقین گھر بیٹھے آئن لائن رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +