شور کوٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ نے معروف اسلامک سکالر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل سفیر امن ڈاکٹر رانا محمد شفیق پسروری نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان مصنف کتب کثیرہ کے ڈیرے پر رات کے وقت ہونے والی فائرنگ کے واقعے کی ہم پُرزور مذمت کرتے ہیں
یہ واقعہ نہ صرف قابلِ افسوس ہے بلکہ امن و امان اور معاشرتی رواداری کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے شرپسند عناصر کو لگام ڈالنا ہوگی یہ لوگ امن کے بھی دشمن ہیں اور انسانیت کے بھی دشمن ہیں اس واقعے کا فوری اور شفاف نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے ناسوروں کو قانونی شکنجے میں جکڑا جائے
ہم ڈاکٹررانا محمد شفیق خاں پسروری اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ متعلقہ ادارے امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں گےاللہ تعالیٰ وطنِ عزیز کو امن سلامتی اور استحکام عطا فرمائے۔ آمین۔
👁️ Estimated Views 229