احمد پور سیال(ضیغم عباس عاجز سے)اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال محمد نوید حیدر کے تبادلے کے موقع پر بہترین اور ذمہ دارانہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں سینئر صحافی تنویر حسین ہلچل حجاز علی بٹ اور مہر کاشف عباس کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا

صحافتی خدمات کا اعتراف اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے تین سینئر صحافیوں کو تعریفی اسناد سے نواز دیا

احمد پور سیال(ضیغم عباس عاجز سے)اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال محمد نوید حیدر کے تبادلے کے موقع پر بہترین اور ذمہ دارانہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں سینئر صحافی تنویر حسین ہلچل حجاز علی بٹ اور مہر کاشف عباس کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا-

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے تینوں صحافیوں کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت معاشرے کے مسائل اجاگر کرنے عوامی آواز متعلقہ حکام تک پہنچانے اور مثبت سرگرمیوں کو نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے صحافی برادری کا مثبت متوازن اور ذمہ دارانہ کردار قابلِ تحسین ہے-

انہوں نے کہا کہ تنویر حسین ہلچل حجاز علی بٹ اور مہر کاشف عباس نے اپنی صحافتی ذمہ داریاں محنت دیانت داری ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں جسکے اعتراف میں انہیں Certificates of Appreciation پیش کیے گئے-

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے جھنگ آن لائن نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے میں عوامی مسائل کی نشاندہی اور مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ صحافت اور انتظامیہ کے درمیان بہتر رابطہ عوامی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوتا ہے-

تعریفی اسناد حاصل کرنے والے صحافیوں نے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی خدمات کا اعتراف ان کے لیے باعث حوصلہ افزائی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے مثبت سرگرمیوں کو نمایاں کرنے اور ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے معاشرے میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھا جائے گا-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +