احمد پور سیال(ضیغم عباس عاجز سے)یونین کونسل نمبر 74 حضرت سلطان باہو میں چیف منسٹر پنجاب،ڈی جی لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر برتھ رجسٹریشن کیمپ کا اہتمام ،اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر صاحبہ نے کیمپ کا دورہ کیا، والدین نے بچوں کے پیدائش اندراج کروا کر سرٹیفکیٹ حاصل کئے، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

احمد پور سیال(ضیغم عباس عاجز سے)یونین کونسل نمبر 74 حضرت سلطان باہو میں چیف منسٹر پنجاب،ڈی جی لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر برتھ رجسٹریشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر صاحبہ نے کیمپ کا دورہ کیا ۔

والدین نے کیمپ میں آ کر اپنے بچوں کے پیدائش اندراج کروا کر سرٹیفکیٹ حاصل کئے.صاحب زادہ عزیر سلطان پیدائش اندراج کیمپ میں تشریف لائے اور پیدائش اندراج کیمپ کی سہولت مہیا کرنے پر حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا.پیدائش اندراج کیمپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا-

جس کی سعادت امجد سلیم نے حاصل کی. اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد نوید اندراج کیمپ میں موجود رہے اور کیمپ میں تشریف لانے والے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ان کو حل کیا.علاوہ ازیں حاجی سجاد حسین علوی چیرمین ایپسا ، اسد رضا سحر سیکرٹری یو سی رنجیت کوٹ نے بھی برتھ رجسٹریشن کیمپ وزٹ کیا اور انتظامیہ کی اس کاوش کو خوب سراہا مزید کہا کہ سی ایم پنجاب مریم نواز صاحبہ کی طرف سے ایسے اقدام قابلِ ستائش ہیں-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +