شور کوٹ،وریام والا سے تعلق رکھنے والے ماسٹر خالد محمود سپرا ماسٹر محمد حنیف کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے ان کی شاندار اور طویل تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ہیرو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا یہ اعزاز ماسٹر خالد محمود سپرا ماسٹر محمد حنیف کی برسوں کی محنت خلوص اور علم کی خدمت کا اعتراف ہونے کے ساتھ ساتھ وریام والا کے لیے بھی باعثِ فخر ہے ان کے کئی شاگرد آج مختلف یونیورسٹیوں میں پروفیسرز جبکہ دیگر اہم اور باوقار عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں-
اس حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر جھنگ کی خصوصی شرکت رہی جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن جھنگ تنویر احمد غزالی نے بھی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا اساتذہ کرام میں سرٹیفکیٹس اور اعزازات تقسیم کیےایک استاد کے لیے اس سے بڑا اعزاز اور کیا ہو سکتا ہے کہ اس کے شاگرد کامیابی کی منزلیں طے کرکے معاشرے میں اپنا مقام بنائیں-
ماسٹر خالد محمود سپرا ماسٹر حنیف کی یہ کامیابی ان کے اہلِ خانہ شاگردوں اور بالخصوص وریام والا کے لیے قابلِ فخر لمحہ ہے ماسٹر خالد محمود سپرا کو ہیرو ٹیچر ایوارڈ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں مزید عزت کامیابی اور علم کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور مزید دلجمعی سے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے خلوص نیت سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +