تھانہ کوٹ شاکر جھنگ: غیر قانونی اسلحہ و منشیات برآمد، پانچ مقدمات درج
ایس ایچ او تھانہ کوٹ شاکر عنصر عباس سپرا کی نگرانی میں، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کی ہدایات پر پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 03 پستول، 20 لیٹر شراب اور 800 گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئی۔
پولیس کے مطابق برآمدگی کے حوالے سے تھانہ کوٹ شاکر میں مجموعی طور پر پانچ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تین مقدمات آرمز آرڈیننس 1965ء کی دفعہ 13(2)(a)، ایک مقدمہ انسدادِ منشیات قانون کی دفعات 3/4، جبکہ ایک مقدمہ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹنسز ایکٹ (CNSA) کی دفعہ 9(1)(3)(b) کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +