جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ) ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبر عرفان حیدر سیال کی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی چوہدری خالد محمود کجلہ سے تعارفی ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، محکمہ کی کارکردگی اور مزدوروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی

*جھنگ: ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبر عرفان حیدر سیال کی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی چوہدری خالد محمود کجلہ سے تعارفی ملاقات*

جھنگ (عرفان حیدر سیال) ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے ایگزیکٹو ممبر سینئر صحافی عرفان حیدر سیال نے سوشل سیکیورٹی سب آفس جھنگ کے نو تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری خالد محمود کجلہ سے ان کے دفتر میں تعارفی ملاقات کی۔ اس موقع پر پرسنل اسسٹنٹ ابوذر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، محکمہ کی کارکردگی اور مزدوروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی چوہدری خالد محمود کجلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سے پہلے بھی جھنگ میں فیلڈ آفیسر کی حیثیت سے ڈیوٹی سرانجام دے چکا ہوں۔ اللہ کا شکر ہے کہ آج ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات ہو کر جھنگ میں پوسٹ ہوا ہوں، جھنگ میرا اپنا گھر ہے اور یہاں کے مزدوروں کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت محکمہ کو سب سے بڑے فقدان کا سامنا فیلڈ سٹاف کا ہے، فیلڈ آفیسرز کی تعداد بہت کم ہے جس کی وجہ سے ریکوری لینے اور فیکٹریوں کی انسپکشن میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، امید ہے جلد اس کمی کو پورا کر لیا جائے گا۔

*شکر گنج ملز ورکرز کے راشن کارڈ کے حوالے سے اہم پیش رفت*

شکر گنج ملز کے ورکرز کے راشن کارڈ کے حوالے سے سوال پر ڈپٹی ڈائریکٹر خالد محمود کجلہ نے بتایا کہ ہم نے شکر گنج ملز کے تمام ورکرز کی مکمل لسٹ پورٹل پر اپ لوڈ کر دی ہے۔ اب ویریفکیشن کا عمل جاری ہے، انشاء اللہ ویریفکیشن مکمل ہوتے ہی بہت جلد راشن کارڈ کے اجراء کا عمل شروع کر دیا جائے گا، کسی بھی مستحق مزدور کو محروم نہیں رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی 19 سالہ ملازمت کے دوران میں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ہی اپنا شعار بنایا ہے۔ میرے دروازے ہر مزدور اور ہر سائل کے لیے کھلے ہیں، مزدور ہمارا اثاثہ ہیں ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +