وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ وریام والا پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، نو موٹر سائیکلوں سمیت بھاری رقم ،ناجائز اسلحہ برآمد کر کے شاہدو بلوچ گینگ کو گرفتار کر لیا، مزکورہ گینگ ضلع جھنگ کے متعدد تھانوں کو مطلوب تھا، شہریوں کا تحفظ ہماری زمہ داری ہے اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، ایس ایچ او تھانہ وریام والا پولیس مہر اخلاق احمد نول کی میڈیا سے گفتگو ،عوامی و سماجی حلقوں نے تھانہ وریام والا پولیس کے افسران اور جوانوں کی کارکردگی پر بہت خوشی کا اظہار کیا ہے ،رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ بیورچیف پنجاب جھنگ آن لائن نیوز

شور کوٹ ،طارق محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کی ہدایت پر مہر محمد حیات سرگانہ ڈی ایس پی سرکل شورکوٹ کی زیر نگرانی مہر اخلاق احمد نول ایس ایچ او تھا نہ وریام والا ہمراہ تفتیشی افسران نجم عباس مظہر اقبال ممتاز حسین ظفر عباس چمن عباس فیاض احمد محمد نواز اور پولیس جوان وسیم اکرم محمد رمضان مظہر حسین نے ماہ ستمبر 2023 میں ڈکیتوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی-

اور شب و روز محنت کرتے ہوئے سرقہ بالجبر جرائم میں ملوث ملزمان شاہد عرف شاہد و بلوچ گینگ جن میں شاہد عرف شاہدو عرفان لدھیانہ محمد رمضان لونا اصف شہزاد لوناجو تھانہ صدر جھنگ تھانہ شور کوٹ سٹی تھانہ گڑھ مہاراجہ تھانہ شورکوٹ کینٹ اور تھانہ وریام اور دیگر علاقوں میں چوری رابری کی وارداتوں میں ملوث تھے اور علاقہ میں خوف و ہراس کی علامت سمجھے جاتے تھے کو بڑی محنت سے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری رابری کی ہوئی9 موٹر سائیکلیں اور چھینی گئی-

رقوم اور مستعملہ وقوعہ اسلحہ 4عددپسٹل اور 16ضرب گولیاں اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کر کے چالان کیا جس پر تمام تاجر برادری عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے تھانہ وریام پولیس کی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے اپنے اندر تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے اورایس ایچ او تھانہ وریام کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا-

مزید اہل علاقہ کی مدد سے ٹھیکری پہرہ بھی شروع کر وایا گیا ہے جسکی با قاعدگی سے پولیس نگرانی بھی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے الحمد للہ علاقہ تھانہ میں امن و امان ہے اور پولیس کرائم کنٹرول کرنے میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر اخلاق نول نے کہا ہمارا کام عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے عوام کا تعاون ہمارے لیئے ہمیشہ کارگر ثابت ہوتا ہے مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے جودن رات گشت کرتے ہیں اور ایسے ناسوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment