دربار حضرت سلطان باھو۔۔ 23 اکتوبر بروز سوموار بعد نماز عشاؑ، چوک دربار حضرت سلطان باھو سالانہ عظیم الشان محفل نعت رسول ﷺ منعقد ہو رہی ہیں، جسمیں تلاوت قرآن مجید قاری محمد عمران نعیمی فیصل آباد، خطاب صاحبزادہ محمد معروف سلطان، خصوصی خطاب حضرت علامہ محمد غفران محمود سیالوی صاحب راولپنڈی سمیت متعدد نعت خواں و دیگر قراء حضرات تشریف لا رھے ھیں اہل علاقہ دور و نزدیک میں عاشقان رسولﷺ کو محفل نعت میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔۔۔
رپورٹ محمد گلشن سندھی۔
دربار حضرت سلطان باھو۔۔ 23 اکتوبر بروز سوموار بعد نماز عشاؑ، چوک دربار حضرت سلطان باھو سالانہ عظیم الشان محفل نعت رسول ﷺ منعقد ہو رہی ہیں جسمیں تلاوت قرآن مجید، قاری محمد حضور بخش صاحب (امام مسجد حضرت سلطان باھو)،تلاوت قاری محمد عمران نعیمی فیصل آباد والے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کریں گے۔
نعت خواں، حافظ محمد احسن سعیدی، نعت خواں شعیب رضا قادری، نعت خواں سید قمر برادران، نعت خواں حافظ ظفر سلطانی آقائے دوجہاں کی بارگاہ میں مدح سرائی بیان کریں گے۔
ابتدائی خطاب، پیر صاحبزادہ محمد معروف سلطان صاحب آقائے دوجہاں خاتم الانبیاءﷺ کی ولادت باسعادت مبارک بچپن کا بیان کریں گے-
خصوصی خطاب۔ پیر محمد غفران محمود سیالوی صاحب راولپنڈی والے آقائے دوجہاں خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت باسعادت کے سلسلہ میں بچپن سے 63 سال کی عمر تک خطاب کریں گے۔ اس عظیم الشان محفل نعت میں نقابت کے فرائض محمد عمران قادری صاحب دیں گے۔ سالانہ محفل نعت رسول ﷺ میں کثیر تعداد میں صاحبزادہ گروپ سمیت دیکر عاشقان رسولﷺ و اہل علاقہ کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔