شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی ) سزائے موت کے قیدی کی ہسپتال میں وفات کے بعد آبائی علاقے قائم بھروانہ میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی،مبینہ طور پر شورکوٹ میں اپنی کزن کے قتل میں ملوث نوجوان کی چند روز قبل طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وفات پا گئے، رپورٹ میاں عثمان علی سینئر رپورٹر جھنگ آن لائن نیوز

شورکوٹ//جھنگ جیل میں قید سزاۓ موت کا قیدی قائم بھروانہ کا رہائشی نوجوان زیشان حیدر کھرل انتقال کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذیشان حیدر کھرل نے شورکوٹ شہر میں رشتے کے تنازعے پر اپنی کزن کو فاٸرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جس کو چند ماہ قبل سزاۓ موت کا حکم سنایا گیا تھا جبکہ زیشان حیدر کی چند روز قبل طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا-

جہاں وہ وفات پا گیا جس کی نماز جنازہ ان کی آبائی علاقے قائم بھروانہ میں ادا کر کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment