جھنگ..اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کا اپنی ٹیم کے ہمراہ بستی وریام میں ریڈ ۔ اشتہاری مجرمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک ساتھی مجرم ہلاک، دو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ تین فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق ، منظر علی اے ایس آئی ، صدام حسین اے ایس آئی ، مظفر علی اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بستی وریام میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا ۔ پولیس کو دیکھتے ہی اشتہاری مجرمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ، پولیس کا مجرمان کو منہ توڑ جواب ۔ ساتھی مجرمان کی فائرنگ سے ایک مجرم ہلاک ، دو ذخمی حالت میں گرفتار جبکہ تین فرار ہوگئے ۔ ہلاک شخص کی شناخت آصف ڈب کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی اور اقدام قتل سمیت سنگین نوعیت کے 55 مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ گرفتار مجرمان کی شناخت ندیم اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔مجرمان خانیوال جھنگ اور ملتان میں وارداتیں کرتے تھے۔ مجرمان کے قبضہ سے دو کلاشنکوف اور دو موٹر سائیکل بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے نواحی علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی پی او ملک طارق محبوب نے جرائم کے خلاف جوانمردی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو شاباش دی۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ معاشرے کے امن اور شہریوں کی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں ۔