شورکوٹ (مہرریاض حسین سے)ایف جی پبلک سکول شورکوٹ کینٹ میں نو نومبر اقبال ڈے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ایف جی پبلک سکول شورکوٹ کینٹ میں نو نومبر اقبال ڈے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا –
جس میں سول سوسائٹی سماجی اور تحصیل پریس کلب شورکوٹ اور کینٹ کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی- تقریب میں ایف جی پبلک سکول کے بچوں نے ملی نغمے ٹیبلوز اور تقاریر پیش کی اور بچوں کے درمیان کوئز کا مقابلہ بھی کیا گیا-
بچوں کی اس ایکٹیوٹیز کو شرکاء نے بہت سراہا۔ اس موقع پر پرنسپل ایف جی پبلک سکول شورکوٹ کینٹ کا کہنا تھا تقریب میں شامل شرکاء کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ایونٹ سے بچوں میں نہ صرف کانفیڈنس کا لیول بڑھتا ہے بلکہ تاریخ سے بھی روشناسی کا موقع ملتا ہے –
پرنسپل ادارہ ہذا کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب میرے سٹاف جن میں واشمول راجپوت جاوید اقبال گوندل اور میڈم عابدہ کی دن رات انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہواہے وہ دن دور نہیں جب جب ادارہ ہذا کے طالب علم ملک بھر میں اپنے ادارے کا نام روشن کریں گے۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +