احمد پور سیال(حبیب منظر سے)نواحی چک میں 10مسلح ملزمان کی شادی شدہ خاتون کو اغواء کرنے کی کوشش، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مزاحمت پر خاوند پر فائر کھول دیا جس سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا اہلیان علاقہ کے اکٹھے ہونے پر ملزمان فرار ایک کو پکڑ لیا گیا، تھانہ احمد پورسیال کارروائی میں مصروف

احمد پور سیال میں 10مسلح ملزمان کی شادی شدہ خاتون کو اغواء کرنے کی کوشش، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مزاحمت پر خاوند پر فائر کھول دیا جس سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا اہلیان علاقہ کے اکٹھے ہونے پر ملزمان فرار ایک پکڑ لیا گیا –

تفصیلات کے مطابق احمد پورسیال کے نواحی علاقہ چک نمبر 1/4Lچیمیاں والی لاٹ میں محمد افضل، یار محمد، علی رضا اور شاہد عباس سمیت 10مسلح افراد نے محمد خالد ڈاہر کی بیوی مسماۃ ( ک ) کو گن پوائنٹ پر اغواء کرنے کی غرض سے گھر میں گھس کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون کو گھسیٹ کر حوا کی بیٹی کے تقدس کو پامال کیا –

شوہر محمد خالد نے جب اپنی بیوی کو ملزمان کے ظلم سے بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے اس پر پسٹل سے فائر کھول دیا جس سے وہ بال بال بچ گیا فائرنگ کی آواز اور بچوں کی چیخ وپکار سن کر جب اہلیان علاقہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک ملزم شاہد عباس کو اہلیان علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا-

محمد خالد اور اس کے اہلخانہ نے میڈیا کو بتایا کہ جائے وقعہ سے فرار ہونے والے ملزمان ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں
متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب،ڈی پی او جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ واردات کرکے فرار ہونے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے
اس سلسلہ میں جب ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال محمد عمران شفیع گجر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں-

☆ رپورٹ حبیب منظر سینئر صحافی سابق صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment