احمد پور سیال(ضیغم عباس عاجز سے) صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس پیشے سے منسلک لوگ معاشرے میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں، صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون بھی کہا گیا ہے ان خیالات کا اظہارصدر انجمن تاجران احمد پور موڑ چوہدری نوید احمد کشمیری نے نیشنل پریس کلب الفرید ٹاون میں دی گئی دعوت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ پریس کلب میں مثبت سوچ کے عکاس صحافیوں کی اکثریت موجود ہے، مزید کن خیالات کا اظہار کیا جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ سے

احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)
صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس پیشے سے منسلک لوگ معاشرے میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون بھی کہا گیا ہے ان خیالات کا اظہارصدر انجمن تاجران احمد پور موڑ چوہدری نوید احمد کشمیری نے نیشنل پریس کلب الفرید ٹاون میں دی گئی دعوت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پریس کلبز میں مثبت سوچ کے عکاس صحافیوں کی اکثریت موجود ہے –

جس سے نہ صرف صحافت کا امیج بہت بہتر ہوا ہے بلکہ صحافیوں کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوا ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھائے وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا تعلق بھی صحافی برادری سے ہے انھیں صحافیوں کے لئے رہائشی کالونیوں سمیت دیگر مراعات اعلان کرنا چاہیے –

اور صحافیوں کو اپنےحقوق کے حصول کیلئے متحد ہونا پڑے گا، مہر جواد سیال نے پریس کلب کی طرف سے مقامی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی وہ دن دور نہیں جب صحافیوں کو معاشرے میں ان کا جائز مقام ملے گا، انہوں نے کہا کہ غریب،بے سہارا اور مظلوم عوام کے جائز مسائل کا حل آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہئے –

اس موقع پر چیئرمین مہر جواد سیال،صدر میاں ضیغم عباس عاجز، میاں رمضان جنجیانہ سیال،میاں عزیز احمد جھنڈیر، مہر محمد عباس سیال،محمد اویس بھٹی، مہر امتیاز سیال، نے شرکت کی۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment