شورکوٹ (رانا محمد شبیر سے) ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں کی اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائیاں،دو مختلف کاروائیوں میں بھاری پوست برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ سے

شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف) تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائیاں جاری بھاری مقدار میں پوسٹ برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لیے اور مقدمات درج کر لیے تفصیلات کے مطابق تھانہ شورکوٹ سٹی کے کرائم فائٹر ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں کی زیر نگرانی ملک منظر اے ایس ائی نے پولیس ملازمین امجد تقی ‘عامر علی ‘اصف عمران’ عثمان حیدر’ شہزاد فیصل کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر ناکہ لگا کر سفید رنگ کیری ڈبہ نمبر ALB/793 کو روک کر تلاشی لینے پر 13 من چورا نما پوسٹ برآمد کر کے شوکت علی ‘ارشد علی پسران عبدالستار قوم ملک سکنہ 125/15L میاں چنوں ضلع خانیوال کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا-

اسی طرح دوسری کاروائی میں صدام عمر اے ایس ائی نے پولیس ملازمین شاہد عزیز ‘قیصر عباس شاہد عباس’ عامر سجاد کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر محلہ لالن پیر شورکوٹ سٹی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر الماس ولد صدیق قوم مغل سکنہ بدھوآنہ نواں شہر سے دو من چورا نما پوسٹ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا شور کوٹ کے عوامی و سماجی حلقوں نے تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کو سراہا ہے-

اور امید ظاہر کی ہے کہ تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس کرائم فائٹر ایس ایچ او فیصل رزاق کاہلوں کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اسی طرح کاروائیاں کرتی رہے گی اور علاقہ سے جرائم ختم کرنے میں بہترین کردار ادا کرے گی-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment