گڑھ مہاراجہ۔تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ نزد قبرستان بابا شیر شاہ سے نوجوان کی بوری بند لاش ملی ہے۔مقامی پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئ۔لاش قبضہ میں لیکر رورل اسپتال گڑھ مہاراجہ منتقل کر دی۔مقتول کی شناخت منظور حسین جٹ سکنہ محلہ جٹاں والا کے نام سے ہوئ ہے جسکی عمر 30 سال ہے۔ورثاء کے مطابق نوجوان کل سے گھر سے غائب تھا۔پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش شروع کردی ہے۔لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائے گی