وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی)تھانہ وریام والا پولیس نے جھنگ کے رہائشی گونگے بہرے بچے کو کمال کوشش سے اپنوں سے ملا دیا، ورثاء نے تھانہ وریام والا کے ایس ایچ او مہر اخلاق احمد نول اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،شیخ اسد مصطفٰی

وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ وریام والا پولیس کی کمال کوشش کے بعد تھانہ وریام والا کے علاقے سے ملنے والے گیارہ سالہ گونگا بہرے بچے کو ورثاء سے ملوا دیا ،بہتر حکمت عملی کے زریعے سوشل میڈیا پر شئر کرکے جس پر تھانہ کوتوالی کے علاقہ کے رہائشی شخص نے پڑھ کر تھانہ وریام والا رابطہ کرکے اپنے بیٹے کو واپس گھر لے گئے.

تھانہ وریام والا کے ایس ایچ او مہر اخلاق احمد نول اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بچے ورثاء نے تھانہ وریام والا پولیس کی کاوشوں کو زبردست سراہا اور ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت ،ڈی ایس پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ اور تھانہ وریام والا پولیس کا شکریہ ادا کیا…

Leave a Comment