شورکوٹ۔ آئی کے ایل سی میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء کے لیے پرائز ڈسٹری بیوشن تقریب کا انعقاد چناب کالج کے ہونہار طالب علم نے ملکی سطح پربرونز میڈل حاصل کرلیا چناب کالج شورکوٹ میں انٹرنیشنل کینگرو لینگوسٹک کونٹسٹ زیر اہتمام مقابلہ جات کاانعقاد کیا گیا-
جس میں چناب کالج شورکوٹ کے49طلباء و طالبات نے ملکی اور ضلعی سطح پر حصہ لیا اس موقع پر چناب کالج شورکوٹ طلباء طالبات نے مختلف کیٹا گریز میں نمایاں پوزیشنیں بھی حاصل کیں-
جبکہ ملکی سطح کے مقابلے میں چناب کالج شورکوٹ میں گریڈ 4کے طالب علم عبدالمومن نے برونز میڈل حاصل کیا تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرشورکوٹ نیاز احمدمغل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طالب علموں میں انعامات بھی تقسیم کیے-
اس موقع پر پرنسپل ادارہ محمد یٰسین اور ہیڈماسٹر رائے محمد شوکت حیات کا کہنا تھا کہ شورکوٹ میں ملکی سطح پر یہ پہلا اور منفرد مقابلہ منعقد کروایا گیا تھا جس میں انٹر نیشنل کمیونٹی کی جانب سے انگلش لینگویج پر عبور رکھنے والے طلباء و طالبات نے مقابلوں میں حصہ لیا۔
رپورٹ ۔جاوید اقبال ملاح
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +