شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) انچارج چوکی جلالپور کملانہ مہر مظفر عباس کھچیانہ کی زیرنگرانی خرم شہزاد اے ایس آئی کی کارروائی، دو کس افراد سے دوران گشت ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ،قانون شکن افراد کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری ہیں، علاقے سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، مہر مظفر کھچیانہ کی جھنگ آمد آن لائن نیوز سے گفتگو، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،آصف عباس چھوہن ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی

شورکوٹ ،انچارج چوکی جلال پور کملانہ مہر مظفر کھچیانہ اے ایس ائی تفتیشی افسر خرم شہزاد اے ایس ائی نے دوران گشت محمد اجمل ولد لال قوم کھوکھر سے 30 بور پسٹل 3 ضرب گولیاں محمد وقاص ولد عارف قوم مرانہ سے خرم شہزاد نے 30بور پسٹل اور تین ضرب گولیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کروا دیئے گئے-

مہر مظفر کھچیانہ کا کہنا تھا قانون کی نظر میں سب برابر ہیں قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا عمل تسلسل سے بلا تفریق جاری رہے گا قانون کا احترام سب پر لازم ہے مجھے اپنے جوانوں پر فخر ہے جو دن رات اپنے گشت کو یقینی بناتے ہیں اور کرائم کنٹرول کرنے میں کوئی غفلت اور کوتاہی نہیں برتتے بلکہ دن رات محنت کرتے ہیں پولیس اپکے جان ومال کی محافظ ہے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment