شورکوٹ کینٹ میں سرکاری ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے شہری انتہائی پریشانی کا شکار، سماجی شخصیت چوھدری ساجد اشرف گجر ،لالہ شہباز، صحافیوں سمیت دیگر افراد کی ہسپتال بناؤ مہم کے تحت ریلی کا انعقاد، شہری 75 سال سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے، اعلیٰ حکام سے بھر پور مطالبہ، رپورٹ خالد شہزاد سینئر رپورٹر

شورکوٹ(خالد شہزاد سے) سماجی شخصیت چوہدری ساجداشرف گجر،لالہ شہباز صحافی برادری تاجر برادری نے اسٹیشن چوک شورکوٹ کینٹ سے رفیقی چوک تک ریلی نکالی ریلی کامقصد 3لاکھ کی آبادی میں سرکاری ہسپتال کانہ ہونا ودیگر سہولیات کے بارےحکومت وقت کو باورکراناتھاکہ پاکستان کو بنے 75سال سے ہو چکے مگر یہاں کی عوام ہسپتال جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے-

اس موقع پر شرکاء ریلی کاکہناتھاکہ ہمارے اس علاقہ کی عوام کو کسی بھی بیماری کی صورت میں دوردرازہسپتالوں کارخ کرناپڑتاہے جس کی وجہ کئی ایک اموات راستہ میں ہوجاتی ہے ہم کب تک اپنے پیاروں کوایسے راستوں میں مرتادیکھیں گے-

ہماری وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل ہے کہ ہماری داد رسی کرتے ہوئے ہسپتال دیاجائے تاکہ ہمیں دوردراز اپنے پیاروں کوکسی بھی حادثہ میں نہ لے جاناپڑے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment