گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اچانک ایک افسوس ناک بات چلی کہ میرا بہت ہی قریبی بھائیوں جیسا دوست اپنے خالق حقیقی سے جا ملا کنفارم کرنے پر پتہ چلا کہ خبر حقیقی ہے بھائی سوشل میڈیا پر دن رات چھایا رہتا تھا مرحوم ایک ویب سائٹ جھنگ ایکسپریس کا مالک تھا ساتھ ہی ایک فلم کے پروڈیوسر بھی تھے۔
جی ہاں جس کا آپ سوچ رہے ہیں وہی تھا *ساجد عباس* جھنڈیر ۔
میاں ساجد عباس جھنڈیر 1 جون 1979 کو میاں حبیب سلطان کے گھر ضلع جھنگ کے علاقے گڑھ مہاراجہ کے ساتھ محمود شاہ میں پیدا ہوئے آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں محمود شاہ سے شروع کی۔ میٹرک کے بعد ایف اے پنجاب کالج جھنگ سے کیا تھا۔۔
ایف اے کے بعد میاں ساجد حسین جھنڈیر کی گھر والوں کی مرضی پر میاں عابد حسین جھنڈیر کی بیٹی سے شادی کر دی گئی تھی الحمدللہ ہنسی خوشی زندگی بسر ہو رہی تھی اللہ تعالیٰ نے 6 بیٹے اور ایک بیٹی سے بھی نوازا تھا۔۔۔
میاں ساجد جھنڈیر نے 2015 میں سوشل میڈیا پر آئے بعد ازاں حامد سلطانی و رانا نعیم خان کی معرفت سے جھنگ آن لائن نیوز جوائن کی۔
دیہی رپورٹر سے شروع ہونے کے ساتھ ہی اپنی محنت و لگن سے دن بدن ترقی کرتے ہوئے بیوروچیف کے ساتھ ساتھ نیوز ایڈیٹر بن گیا۔۔
دن رات محنت کے ساتھ ہی میاں ساجد جھنڈیر نے دسمبر 2019 میں اپنی ذاتی ویب سائٹ بنوائی *جھنگ ایکسپریس نیوز* اس پر بھی دن رات محنت کرتے رہے تھے دن بدن ترقی پاتے گئے متعدد نیوز پیپرز میں بھی کام کر رہے تھے ۔۔
2020 میں بطور پروڈیوسر پنجابی فلم بنائی *جھنگ دا مان* جس کی بہت شہرت پائی، جسے آپ یوٹیوب چینل https://youtube.com/@HamidSultani786?si=iXr6CTF1O7-hWgA2
پر موجود ھے ، عنقریب ایک نئی فلم بنا رھے تھے جس کی سٹوری بھی تیار ہو چکی تھی جس کا نام *جھنگ دے شہزادے* پر تیار ہو چکی تھی۔ ساجد عباس جھنڈیر ضلع جھنگ کے چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا چاہتے تھے، پہلی فلم کی کامیابی کے بعد دوسری فلم کی حسرت لیے اب وہ ہم میں نہیں ہیں.
گزشتہ کچھ سے گردوں کا مسئلہ بنا ہوا تھا جس کا بہترین علاج بھی چل رہا تھا گزشتہ شب 11 مارچ 2024 اپنے گھر میں معمول کے مطابق کھانا کھایا چائے پی کر فارغ ہوا تو ہلکی سی سانس میں دشواری پیدا ہوئی تو ڈاکٹر کے پہنچنے سے پہلے ہی گھر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم کے نماز جنازہ میں مخدوم عباس قریشی، ،مخدوم راضی شاہ قریشی، مخدوم مہدی حسن قریشی، ایم پی اے رانا شہباز احمد خان ،سابق ضلعی چیئرمین بابر خان سیال سمیت میڈیا و دوست احباب و رشتہ داروں نے شرکت کی۔ مرحوم کی والدہ حیات تھی اس کے علاؤہ بیوہ 5 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑ گیا ہیں-
مرحوم کی پہلی فلم کا پرومو جس سے ان کی صلاحیتوں کا آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں.
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ