وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) تھانہ وریام والا کے علاقے موضع چائیانوالا بستی مہر کبیر سپرا کے رہائشی نائیک محمد طاہر عباس سپرا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں لیفٹیننٹ کرنل عرفان محمود گوجرانوالہ، کیپٹن حسیب گوجرانوالہ، ڈی سی جھنگ عمیرخان ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت، ڈی ایس پی شور کوٹ مہر محمد حیات سرگانہ سمیت دیگر اہم شخصیات اور اہالیان علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت، مجھے فخر ہے کہ میں آج کسی شہید کے جنازے میں شریک ہوا ہوں، لیفٹیننٹ کرنل عرفان محمود، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،کیمرہ مین رپورٹر عدیل طارق سے

شور کوٹ ،جھنگ دھرتی کے خوبرو نوجوان نائیک طاہر عباس سپرا شہید کی نماز جنازہ انکی رہائش گاہ واقع موضع چائیانوالہ بستی مہر کبیر سپرا پر ادا کردی گئی-

جس میں لیفٹیننٹ کرنل عرفان محمود گوجرانولہ کیپٹن حسیب گوجرانولہ ڈی سی جھنگ عمیرخان ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت ڈی ایس پی شور کوٹ مہر محمد حیات سرگانہ-

مظہر سب انسپکٹر ممتاز اے ایس ائی محررتھانہ وریام علی نواز پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران وریام مہر نورزمان سپرا مہر ناصر عباس سپرا میاں ابرار حسین جنجیانہ سیال نوید بھٹی چوہدری حکیم شاہد پرویز جٹ محمد عدیل اور تمام مکاتب فکر وکلاء تاجر برادری صحافی ڈاکٹر اساتزہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی لیفٹیننٹ کرنل عرفان محمود نے کہا مجھے فخر ہے کہ اج میں کسی شہید کے جنازے میں شریک ہوں-

یہ وہ جوان ہے جس نے وطن عزیز کیلئے اپنی جان تو دے دی اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ شہید زندہ ہوتا ہے شہید کے والد عمر دراز نے کہا مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے وطن عزیز کیلئے اپنی جان جان افریں کے سپرد کی شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ لڈا ماہنی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment