وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) پنجاب بھر کی طرح گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول وریام والا ضلع جھنگ میں بھی رواں ماہ ہونے طلبہ الیکشن میں فاتح قرار پانے والے سٹوڈنٹ کونسل سے سربراہ ادارہ پرنسپل چوہدری محمد یاسین نے حلف لیا، اس موقع پر نومنتخب سٹوڈنٹ کونسل نے کن خیالات کا اظہار کیا جانئیے جھنگ آن لائن نیوز پر رانا محمد شبیر ،پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ سے

شورکوٹ(رانا محمد شبیر بیوروچیف)پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول وریام والا محمد یسین چوہدری نے رواں ماہ ہونے والے طلبہ الیکشن میں فاتح امیدواروں سے حلف لیئے جن میں محمد وقار صدر محمد دانش نائب صدر میاں عبداللہ عاصم جنجوعہ جنرل سیکرٹری جنید فاروق فنانس سیکرٹری نے سٹوڈنٹ کونسل تعلیمی سیشن 2024,25 اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا-

جس پر سربراہ ادارہ محمد یسین چوہدری اور جملہ سٹاف گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول وریام والا نے طلبہ کو مبارک باد دی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عبداللہ عاصم جنجوعہ نے کہا کہ میرے لیے سب قابل احترام ہیں ان شاءاللہ العزیز میں آپ کے حقوق کی جنگ لڑونگا طلباء کے حقوق کے لیے دن رات محنت کرونگا-

میں اپنی طرف سے اپنے ووٹرز سپورٹرز کی طرف سے سب دوستوں بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں عزت دی پیار دیا اپ سب کی بے پناہ محبتوں کا شکریہ-

ہم نے اپنے بھائیوں کے مسائل مل جل کر حل کرانے ہیں جو کہ ہماری ذمہ داری ہے ہم نے مل کر مستحق طلباء کیلئے دن رات محنت کرنی ہے انہیں ان کا حق دلوانا ہے ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم انکے اعتماد پر پورا اتریں-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment