شورکوٹ :تھانہ وریام والا کے علاقہ میں مبینہ طور زمیندار کی جانب سے نویں جماعت کی غریب طالبہ کے ساتھ زبردست زیادتی کا افسوسناک واقعہ، پولیس بااثر ملزمان کی گرفتاری کیلئے لیت ولعل کا مظاہرہ کر رہی ہے والد کا آئی جی پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی پی او جھنگ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

شورکوٹ کے نواحی محرم سیال میں مبینہ طور پر نہم جماعت کی طلبہ کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ –

مقامی جاگیر دار وزیر حیدر بھروانہ نے طالبہ کو گھر میں اکیلا پا کر اس کی عزت تار تار کر دی –

اطلاع ملتے ہی تھانہ وریام والا کے ایس ایچ او مہر ریاض احمد سپرا اپنی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ گئے –

نواحی علاقہ محرم سیال میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی
محرم سیال کے رہائشی ممتاز قاضی کی کمسن بچی کو بااثر اوباش نوجوان وزیر عباس بھروآنہ ولد مقبول حسین بھروآنہ (موضع محرم سیال) نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا-

بلکہ معاملہ چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس کے والد کی ایس ایچ اور تھانہ وریام ، DPO جھنگ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے مقدمہ درج کر کے ہمیں انصاف دیا جائے ۔

مجرم کو گرفتار کرکے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرکے غریب کی بیٹی کو انصاف فراہم کیا جائے گا، پولیس کا موقف.

متاثرہ خاندان کی ڈی پی او جھنگ ،آئی جی پنجاب سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے انصاف کی اپیل.

جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

Leave a Comment