احمد پور سیال(ضیغم عباس عاجز) 10محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا روٹ، امام بارگاہ گھاڑوانوالہ ، میو چوک، مین بازار تا جامعتہ الغدیر احمدپورسیال روڈ جگہ جگہ گڑھوں کے باعث پریشانی کا باعث بن سکتا ہے، روڈ کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ

احمد پور سیال:10محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا روٹ، امام بارگاہ گھاڑوانوالہ ، میو چوک، مین بازار تا جامعتہ الغدیر احمدپورسیال روڈ پر چلنا عام شہریوں کیلئے محال، روڈ کی جلد تعمیر کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق امام بارگاہ گھاڑوانوالہ سے میو چوک روڈ گڑھوں کی صورت اختیار کر چکا ہے –

اگر زور کی بارش ہو جائے تو عام حالات میں شہریوں کو کیچڑ سے , بارش کے کھڑے پانی سے گزرنا پڑتا ہے ، میونسپل کمیٹی کا واٹر ڈسپوزل پوائنٹ خراب ہونے کی وجہ سے یا بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہونے کی وجہ سے بعض اوقات تین ، تین روز تک گندا پانی کھڑا رہتا ہے-

اور اب جب بارشوں کا الرٹ جاری ہو چکا ہے اور اگر بارشیں ہوتی ہیں تو 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس تعزیہ ، ذوالجناح اور علم پاک کے گزرنے کے دوران عزادار مسائل سے دوچار ہو سکتے ہیں اور روڈ پر موجود نوکیلے پتھر پیدل چلنے والے شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں –

اسی طرح مین بازار تا جامعتہ الغدیر روڈ کے بھی یہی مسائل ہیں ، جو روڈ کی صورت حال ہے شہریوں کیلئے پیدل چلنا بھی محال ہے اس لیے احمدپورسیال کے تاجروں سیاسی و سماجی شخصیات، رفاہی تنظیموں اور بالخصوص عزاداروں کی جانب سے صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت المسلمین تحصیل احمدپورسیال محمد منیر مہدی نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز ، چیف سیکریٹری پنجاب ، ڈویژنل کمشنر اور ڈی سی جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ یوم عاشور سے پہلے اس روڈ کو ٹف ٹائل کیا جائے-

رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورو چیف پاکستان جھنگ آن لائن نیوز

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment