گڑھ مہاراجہ(رانا محمد نعیم خان ) ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے تھانہ گڑھ مہاراجہ کا وزٹ کیا اور تھانہ میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے بریفنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عشرہ محرم الحرام اور سلطان العارفین حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر دس روزہ شہدائے کربلا کی یاد میں تقریبات کے پرامن انعقاد کے لئے انہیں ان کی زمہ داریاں تفویض کیں۔-
ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے کہا کہ حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ کے مزار مبارک پر زائرین کا جم غفیر ہوتا ہے اس لئے اضافی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرکے تمام سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی اورچھینا جھپٹی اور جیب کتروں کے واقعات کو روکنے کے لئے پولیس چوکس رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ ساتھ 140رضا کاران کی خدمات بھی لی جائیں گی-
۔انہوں نے کہا کہ کوئی اہلکار بتائے بغیر ڈیوٹی کی جگہ کو نہیں چھوڑے گا۔ بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے پانچ تا دس محرم حضرت سلطان باہو کے مزار کی طرف جانے والے راستے کو ون وے کیا جائے گا۔ بریفینگ سیشن میں ڈی ایس پی احمد پور سیال غضنفر عباس خان تنگوانی ، ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال سید ثمر عباس شاہ اور ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ ذیشان پاتوآنہ نے بھی موجود تھے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +