وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ)پاکستان میں بارشوں کا سیزن شروع ہو چکا ہے، یہ درخت لگانے کا بہترین موسم ہے، اگر صرف ٹہنی ہی لگا دی جائے وہ بھی گرو کر جائے گی، زراعت آفیسر مرکز وریام والا ضلع جھنگ محترمہ سدرہ حنیف کا زمینداروں سے شجرکاری مہم کے سلسلے میں آگاہی کے دوران خیالات کا اظہار، اس موقع پر دیگر کیا مفید معلومات فراہم کی، جانئیے جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،نوید اقبال سے

درخت ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔
بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ،یہ پودے لگانے کا بہترین موسم ہے
اس میں اگر کوئی ٹہنی بھی لگا دیں گے تو وہ بھی گرو کر جائے گی۔ سدرہ حنیف –

زراعت آفیسر توسیع مرکز وریام والا سدرہ حنیف نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس موسم میں اگر آپ کوئی ٹہنی بھی لگا دیں گے تو وہ بھی گرو کر جائے گی تو مطلب یہ کہ اب پودے لگانے کا بہترین موسم ہے –

اگر ہم گھر میں پودے لگانا چاہتے ہیں تو وہ پودے لگائیں جن سائز بھی کم ہو اور ٹمپریچر کا بھی کوئی مسئلہ نہ ہو اور پھل بھی زیادہ دیں اور یہ پودے گملوں بھی آگ آتے ہیں زمین میں بھی ہو جاتے ہیں –

ان کو انڈور رکھیں یا آؤٹ ڈور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
آلو بخارا ،اخروٹ، انجیر، بادام ، ناشپاتی ، آڑو ، کینو، فروٹر ، سیڈلس لیمو، مالٹا ، امرود ، انار اور آم وغیرہ کے بیج لگائیں درخت ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں پھل دار درخت لگانے سے پھل بھی حاصل ہو گا اور ماحول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment