وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈی پی او جھنگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ وریام والا انسپکٹر مہر محمد ریاض سپرا کا اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں کا سرچ آپریشن، تین اشتہاری ملزمان گرفتار، اشتہاری ملزمان خود کو قانون سے بالاتر مت سمجھیں، معاشرے کا مفید شہری وہ ہے جو قانون کے مطابق زندگی بسر کرے، ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر ریاض سپرا کی میڈیا سے گفتگو، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،شیخ اسد مصطفیٰ

ڈی پی او جھنگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ وریام والا انسپکٹر مہر محمد ریاض سپرا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں کا سرچ آپریشن کیا، اس دوران تین اشتہاری ملزمان گرفتار کئے گئے –

جس میں محمد عمران ولد منظور حسین قوم نوناری سکنہ بستی سعیدہ آباد، زبیر خورشید ولد خورشید قوم چیلہ سکنہ چک نمبر 490 چیلیانوالہ اور عاقب علی ولد ساجد علی قوم چیلہ سکنہ چک نمبر 490 چیلیانوالہ کو گرفتار کیا گیا-

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر ریاض سپرا انسپکٹر کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان خود کو کبھی قانون سے بالاتر مت سمجھیں، قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے ایسے عناصر کی سرکوبی جاری رہے گی، معاشرے کا بہتر فرد وہ ہے جو قانون کے مطابق اپنی زندگی گزارتا ہے اور اہل علاقہ کے لیے مفید شہری ثابت ہوتا ہے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment