شورکوٹ (نامہ نگار )وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی ہدایات پر ایس پی انویسٹیگیشن جھنگ جاوید اقبال چدھڑ نے شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی اور انکی شکایات کے بروقت حل کیلئے تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری لگائی-



تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹیگیشن جھنگ جاوید اقبال چدھڑ نے تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی اور شکایات کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے-
ایس پی جھنگ نے عوامی شکایت پر اے ایس آئی صفدر خان کے معطلی کے احکامات موقع پر ہی جاری کر دیے اس موقع پر ڈی ایس پی شورکوٹ مہر محمد حیات سرگانہ، ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی فیصل رزاق کاہلوں،ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ کینٹ صہیب فخر قریشی،ایس ایچ او تھانہ وریام والا مہر ریاض سپرا-
اور سرکل شورکوٹ پولیس کے تفتیشی افسران اور ملازمین بھی موقع پر موجود تھے، ایس پی انویسٹیگیشن جھنگ جاوید اقبال چدھڑ نے بتایا کہ متعلقہ افسران کو مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایس پی انویسٹیگیشن جھنگ جاوید اقبال چدھڑ کا کہنا تھا کہ تھانہ کی سطح پرشہریوں کے مسائل فوری نمٹائے جائیں کھلی کچہری سے شہریوں کی شکایات پر فوری داد رسی کی جا رہی ہے-
تاکہ انکی بغیر سفارش کے انصاف تک آسان رسائی ممکن ہو سکے ۔اس حوالے سے شہریوں سے بھی اُن کے مسائل و شکایات کے حل بارے فیڈ بیک لیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات کے مطابق واضح کیا کہ کسی بھی جرائم کی صورت میں متاثرین کی درخواست پر ایف آئی آر کا اندراج اور مقررہ وقت میں تفتیش کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کی شکایات کا بروقت قانونی حل یقینی بنایا جا سکے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +