احمد پور سیال:6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی میاں فرخ الیاس سیالفقیر کی قیادت میں ایک شاندار یادگاری ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کا آغاز بس اسٹیشن احمد پور سیال سے ہوا اور یہ میونسپل کمیٹی احمد پور سیال تک جاری رہی جس میں چیئرمین نیشنل پریس کلب احمد پور سیال مہر جواد سیال،چوہدری عرفان چدھڑ چیئرمین پریس کلب ،رانا عمران، مرزا ظفر اقبال،مہر عدنان سیال کے علاؤہ مذہبی سیاسی سماجی تنظیمیں،سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں فرخ الیاس سیالفقیر نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہتے ہیں جس کو پاک فوج نے نا قابل تسخیر بنا دیا ہے ہمیں اپنی فوج پر بھی فخر ہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کرکے ملک و قوم کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنایا ہے-
انہوں نے مزید کہا ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے، ہمارے ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ اس کی حفاظت ہماری بہادر فوج کے ہاتھ میں ہے جنہوں نے ہر موڑ پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ سرحدوں کی حفاظت کے لیے جان دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں-
ہماری فوج دنیا کی بہادر ترین فوج سمجھی جاتی ہے، جس پر قوم کو فخر ہے اور ہم ہر وقت سرخرو ہیں۔اس موقعے پر ریلی کے شرکا نے 6 ستمبر 1965 کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے وطن عزیز کی بقا سلامتی و تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلامی پیش کرتے ہوئے –
پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے بینرز ہاتھ میں اٹھائے رکھے تھے آخر میں پاکستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔
رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورو چیف پاکستان جھنگ آن لائن نیوز-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک #نیوز #جھنگ #پنجاب #پاکستان #احمد پور سیال