احمد پور سیال۔سید گروپ کے رہنما سید مجتبی حیدر شاہ کی محفل حمد و نعت میں بطور مہمان خصوصی شرکت
گذشتہ رات سید گروپ کے سنیئر رہنما سید مجتبیٰ حیدر شاہ کی مہر ربنواز سیال اور مہر نواز سیال اور نواب خرم شہزاد سیال کی رہائش گاہ کھوہ 5 پیر موضع قتال پورپر سالانہ محفل حمد و نعت میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی –
بیانیہ میں انکا کہنا تھا کہ ہمیں ہمہ وقت نبی کریم پر درود کاتحفہ بھیجتے رہنا چائیے صلوۃ وسلام سے دینی دنیاوی اور اخروی برکات حاصل ہوتی ہیں۔ اور خصوصی طور پر بارگاہِ نبوی میں قرب ملتا ہے۔
حدیث پاک میں ہے: ”تم میں سے قیامت کے روز میرے زیادہ قریب وہ ہو گا جس نے زیا دہ درود شریف پڑھا ہو گا۔ اور میلاد شریف میں کثرت کے ساتھ درود شریف پڑھا جاتا ہے
رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورو چیف پاکستان جھنگ آن لائن نیوز-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +