احمد پور سیال/جھنگ(ضیغم عباس عاجز سے)عالمی برادری فلسطینی عوام کے خلاف مظالم بند کروائے سید مجتبیٰ حیدر شاہ صاحب
عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتےہوئے فلسطینی عوام کی حمایت کرے
سید گروپ کے سنیئر رہنما سید مجتبیٰ حیدر شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں تمام عالم اسلام سے اپیل کرتے ہوئےکہا کہ وہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی مظا لم کے خلاف آواز بلند کریں اور فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت کریں –
حکومت وقت کو چاہئیے کہ وہ فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی جدو جہد کی مکمل حمایت کرے اور انکے شانہ بشانہ کھڑے ہوں انکا مزید کہنا تھاکہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کے خلاف روا ں جابرانہ پالیسیاں خدشات میں اضافے کا باعث ہیں غزہ، مغربی کنارے اور القدس سمیت دیگر علاقوں پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں خصوصا ً بچوں اور عورتوں کی شہید اور زخمی ہونے کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +