وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ وریام والا اسد علی باٹا کی زیر نگرانی انچارج چوکی رستم سرگانہ سب انسپکٹر محمد آصف نواز انجم کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی، جوہر مھدی نامی شخص سے دوران گشت بڑی مقدار میں چرس برآمد، گرفتار کرکے مقدمہ درج، منشیات فروش معاشرے کیلئے ایک سیاہ دھبہ ہیں جو معصوم شہریوں کو اپنی جال میں پھنسا کر خوبصورت زندگی برباد کردیتے ہیں، ایس ایچ او تھانہ وریام والا اسد علی باٹا کی میڈیا سے گفتگو

شور کوٹ ،ایس ایچ او تھانہ وریام والا اسد علی باٹا کی زیر نگرانی انچارج چوکی رستم سرگانہ محمد آصف نواز معہ ملازمین نے دوران گشت جوہر مہدی ولد غلام فرید سے دوران گشت 1830گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی-

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے ناسور ملک وقوم دشمن ہوتے ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ و برباد کرتے ہیں جس کی وجہ سے کرائم جنم لیتے ہیں ایسے ناسوروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment