شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) ضلع جھنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہونے پر ن لیگی رہنما مولانا آصف معاویہ سیال کی قیادت میں ورکرز کنونشن ،ہماری جماعت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی تعمیری سیاست کو فروغ دیتی ہے، شرکاء کا خطاب، رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی،احمد فیاض شیخ

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مولانا محمد آصف معاویہ سیال کی طرف سے ضلع جھنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی طرف سے ریکارڈ ترقیاتی کام جن میں جھنگ روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے یہ منصوبہ علی آباد سے لے کر 25 پل تک ایک سال سے قبل ہی مکمل ہو جائے گا-

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا بطور اظہار تشکر کے سلسلہ میں کارکنوں نے مولانا محمد آصف معاویہ سیال کی رہائش گاہ الکرم سٹی میں ورکر کنونشن کیا جس کے مہمان خصوصی ایڈوائزر ٹو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز (ر)بریگیڈیئر بابر علاؤالدین تھے اس ورکر کنونشن میں کارکنوں ظفر ججی ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ،میاں وسیم منظور ،مہر نذر سرگانہ ،مولانا محمد رفیق شورکوٹی کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں-

ہماری جماعت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی تعمیری سیاست کو فروغ دیتی ہے جھنگ روڈ قاتل روڈ بن چکا تھا آئے روز حادثات ہوتے تھے گاڑیوں کا بھی نقصان ہوتا تھا ایک گھنٹے کا سفر تین گھنٹے میں ہوتا تھا سڑک کی وجہ سے رابطہ منقطع ہونے کے برابر تھا محترمہ مریم نواز کی ذاتی دلچسپی سے کام کروائے جا رہے ہیں –

انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا خطاب کرتے ہوئے ایڈوائزر ٹو وزیر اعلی پنجاب (ر) بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے کہا کہ جب سے میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے وزیر اعلی پنجاب کا قلمدان سنبھالا ہے عوامی مسائل حل کروانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور مختلف منصوبوں ہر عمل پیرا ہیں-

تاکہ عوام کی حالت بہتر بنائی جا سکے انہوں نے کہ کہ خصوصی طور پر صحت و تعلیم پر توجہ دی جا رہی ہے میں خود پنجاب بھر کے ہسپتال اور سکولز کا جائزہ لے رہا ہوں یہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کو جلد کنٹرول کر لیا جائے گا-

انہوں نے کہا کہ ضلع جھنگ میں اٹھارہ ہزاری روڈ ،فیصل آباد روڈ اور مختلف سڑکوں کا کام جاری ہے سیف سٹی منصوبے ہر بڑے شہروں میں کام شروع ہو چکا ہے باقی میں شہروں میں بھی کام شروع ہو جائے گا بعد ازاں انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ کا بھی دورہ کیا-

انہوں نے ایمرجینسی وارڈ ،سرجیکل وارڈ ،ٹرما سنٹر ،پیڈز وارڈ ،میڈیکل وارڈ اور وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے معلومات حاصل کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ اسفند یار ان کے ہمراہ تھے-

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور چائلڈ نرسری کے قیام کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر نئی تعینات ہونے والی ایم ایس ڈاکٹر ماریہ امداد کو ہدایات کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں-

اور ادویات کو فراہمی کو یقینی بنایا جائے بعد ازاں انہوں نے خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا ورکر کنونشن سے قبل ازیں جب وہ موٹر وے انٹرچینج پر پہنچے تو مولانا محمد آصف معاویہ سیال کی قیادت میں کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور گل پاشی کی-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment