شورکوٹ :مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام فقید المثال محفل حسن قرآت کا انعقاد، بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری القران قاری احمد ہیجا اف افریقہ تنزانیہ قاری القران قاری عیدی شعبان آف تنزانیہ افریقہ پاکستان کے نامور قاری مفتی شہاب الدین آف کوئٹہ ،معروف عالم دین مولانا ناصر مدنی اف لاہور نے بھی شرکت، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شورکوٹ ۔مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ کے زیر اہتمام مدرسہ جامعہ تعلیم القرآن کوٹلہ محمد ظریف خان میں ایک فقید المثال محفل حسن قرآت منعقد ہوئی جس کی صدارت قاری محمد حمزہ مکی پرنسپل جامعہ ہذانے کی جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری القران قاری احمد ہیجا اف افریقہ تنزانیہ قاری القران قاری عیدی شعبان آف تنزانیہ افریقہ پاکستان کے نامور قاری مفتی شہاب الدین آف کوئٹہ ،معروف عالم دین مولانا ناصر مدنی اف لاہور نے شرکت کی –

اس محفل میں قاری احمد ہیجا اف افریقہ تنزانیہ قاری عیدی شعبان آف تنزانیہ افریقہ مفتی شہاب الدین آف کوئٹہ نے تلاوت قرآن پاک سے حاضرین کے دلوں کو قرآن کریم سے اپنی خوبصورت اواز سے سامیعین کے دلوں کو منور کیا –

محمد اسلم خان مرحوم کے بیٹے محمد عثمان خان کی رہائش گاہ پر میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے قراء کرام نے کہا کہ مجھے پاکستان کے شہر شورکوٹ آنے میں مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی ہے عوام الناس نے ہمارا پرجوش استقبال کیا ہمیں اس بات پر بہت خوشی ہے کہ ہمسایہ ملک پاکستان بہت اچھا ملک ہے –

پاکستان اور افریقہ کے اچھے تعلقات ہیں انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں اس محفل کو سننے کے لیے تحصیل بھر سے تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں دور درازسے شرکت کی اس موقع پر مولانا محمد رفیق شور کوٹ سرپرست اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ حافظ ثاقب سرور ساقی صدر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ طاہر خان سلفی ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ –

مولانا سیف الرحمن جنرل سیکرٹری جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ مہر سرفراز لڈیانہ سیال مرکزی رہنما جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ حافظ ملک محمد شعیب حافظ شاھد ندیم ضلعی جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ اسداللہ عثمان خان سیف الرحمان خان رانا ثناءاللہ اسد نائب امیر مرکزیہ پنجاب خان قاسم خان امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل شورکوٹ عبدالعزیز خلیفہ ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل شورکوٹ کامران شاھد حافظ عدنان نور طاہر حافظ زین شاہ اور جملہ احباب موجود تھے-

محمد عثمان خان کی رہائش گاہ پر مہمانوں کیلئے ضیافت کا انتظام کیا گیااس محفل سے معروف عالم دین مولانا ناصر مدنی نے بھی خطاب کیا انہوں نے والدین کے حقوق پر روشنی ڈالی اور زور دیا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم نبی پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں والدین کے حقوق کا خیال رکھیں-

اور ان کی پاسداری کریں جو لوگ اپنے والدین کی قدر نہیں کرتے وہ بد بخت ہیں پروگرام کے اختتام پر قاری محمد حمزہ مکی سینیٹر نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل شورکوٹ نے ضلع بھر اور دیگر اضلاع سے ائے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا شرکاء محفل کیئے کھانے کا وسیع انتظام کیا گیا مہمانوں نے خوب سیر ہوکر کھانا کیا جس پر مجلس اختتام پذیر ہوئی اللہ سے دعا ہے کہ خالق کائنات اس عمل کو قبول کر کے ہم سب کی نجات کا زریعہ بنائے امین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment