جھنگ ( مہر علمدار نول ڈپٹی بیوروچیف سے)دبنگ پولیس آفیسر کرائم فائٹر ،ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی مناظر عباس لک نے پولیس ملازمین پر مشتمل اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش جہانگیر ولد منیر احمد سے 1220 گرام ہیروئین برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا-
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی مناظر عباس لک کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں یہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے اور منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس کریک ڈاؤن جاری رکھے گی۔
منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے لئے کوئی رعایت نہیں برتی جاۓ گی معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لئے پولیس مکمل طور پر متحرک ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +