شورکوٹ ،ینگ سٹوڈنٹس فاؤنڈیشن ضلع جھنگ کے زیر اہتمام 5فروری یوم یکجہتی کشمیر ریلی 2بجے انگلش شوز سنٹر ٹوبہ روڈ وریام والا تحصیل شورکوٹ سےنکالی جائے گی جس میں تاجر برادری اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ذمہ داران شرکت کریں گے-
ریلی ریلوے اسٹیشن وریام والا پر اختتام پذیر ہو گی پروگرام میں خصوصی شرکت ںانی و چیئرمین مولانا اسامہ احمد سیال ضلعی صدر میاں عبداللہ عاصم جنجوعہ مولانا مہر نورزمان سپرا مولانا حافظ وارث نوری حافظ سلیمان طارق مولانا محمد محسن جنجوعہ حافظ عبد الباسط جنجوعہ ملک محمد عامر حاجی ملک سعید احمد محمد عرفان عرف شانہ خطاب فرمائیں گے-
تمام احباب سے گزارش ہے کہ اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار ہمدردی کیلئے قافلوں کی صورت میں شرکت کو یقینی بنائیں اور اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +